Urdu poetry/Urdu dosti shayri

   


 طیش میں  پیار کا رنگ  دیکھا  ہم نے 

دوستی کا عجب ڈھنگ دیکھا ہم نے

کہتے تھے ہم جسکو اپنا ہمدم    

اسکوعدو کے سنگ دیکھا ہم نے

دنیا  میں  جانے  کیا  کیا  نہ  دیکھا         

               درد کی  دھوپ کا رنگ دیکھا ہم نے 

 بدل جاتے ھیں موسم کی طرح اپنے

انکے ہاتھوں میں سنگ دیکھا ھم نے

ا جاتے ھیں اپنی اوقات پہ اکثر لوگ

انسان کو انساں سے تنگ دیکھا ھم نے

 وفا کا صلہ خواب پریشان دیکھا  

اسکے  اعتبار کا رنگ دیکھا  ہم نے 



  نکلا نہ خوں جس زخم سے انور  

اپنوں کا تھا سنگ دیکھا  ھم نے


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Close Menu